امریکا نے مزید تین ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پیر کے روز کہی۔ ان کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان کے چار ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔

میٹس کے مطابق ان میں سے کچھ فوجی پہلے ہی افغانستان روانہ ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو تلاش کرنا اور انہیں ہلاک کرنا اوّلین ترجیح ہے۔

اگست میں نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا تھا کہ افغانستان میں کتنے امریکی فوجی تعینات کیے جانے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY