عالمی اخبار کا نیا پندرہ روزہ سلسلہ،،سمیرا کی لائبریری

1
1076

عالمی اخبار کا شعبہ ادب میں ایک نیا پندرہ روزہ سلسلہ،،،سمیرا کی لائبریری

عالمی اخبار اسی ماہ جنوری دوہزار بائیس سے شعبہ ادب میں ایک نیا پندرہ روزہ سلسلہ شروع کر رہا ہے،سمیرا کی لائبریری
پاکستانی اور عالمی ادب کے ساتھ ساتھ اردو اور انگلش ادب پر گیری اور ناقدانہ نظر رکھنی والی استاد اور مصنف سمیرا حمید اپنی ذاتی لائبریری موجود کتب سے متعارف کروانے کے علاوہ ان کتابوں پر نقد و نظر بھی پیش کریں گی تا کہ قارئین میں مطالعے کا شوق پیدا ہو سکے

لاہور میں رہائش پزیر سمیرا حمید 14 سال سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بیدار مغز اور ہمہ جہت شخصیت ہیں، انہوں نے
ایم اے انگریزی ادب، ایم اے پولیٹیکل سائنس ، ایم ایڈ این ایف ڈی ای ، پی جی ڈی ٹیفل کر رکھا ہے اور انکے مشاغل میں کتب بینی، موسیقی، تھیٹر/سنیما اور بہت کچھ شامل ہے

ادارہ عالمی اخبار سمیرا حمید کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے ہماری درخواست پر اس ذمیداری کو قبول کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ رواروی کے اس دور میں یہ سلسلہ بہت سے احباب کے لیئے سود مند ہو گا

ادارتی بورڈ سمیرا حمید کا ممنون ہے

صفدر ھمدانی
مدیر اعلیٰ
عالمی اخبار

SHARE

1 COMMENT

  1. سمیرا کی لائبریری
    عالمی اخبار کا زبردست ✍️ سلسلہ 👍👏👏

LEAVE A REPLY