میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھین سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پر تشدد کارروائیوں کی وجہ سے گزشتہ ہفتے مزید قریب بائیس ہزار روہنگیا مسلمان فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پانچ جنوری تک میانمار سے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد65 ہزار بنتی تھی، جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارے کی اس رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش پہنچنے والے یہ روہنگیا باشندے مختلف عارضی مہاجر کیمپوں، خیمہ بستیوں اور مقامی شہریوں کے گھروں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY