بٹرعرف عاطف بٹر ولد اکبر بٹر کے بارے میں مزید انکشافات

0
230

بٹرعرف عاطف بٹر ولد اکبر بٹر کے بارے میں مزید انکشافات ہوئے ہیں ۔ عالمی اخبار آن لائن کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق عاطف بٹر نے گوجرانوالہ کی ایک خاتون آمنہ شاہین سے بھی 30 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔ ٹیم نے جب متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا تو خاتون نے بتایا کہ عاطف بٹر نے اسے کہا کہ وہ اسکے بیٹے کو جرمنی بلا کر رہائش اور مستقل شہریت دلا دے گا تاکہ بچے کا مستقبل سنوار جائے۔فراڈائیے عاطف بٹر اور اسکے پھوپھو ذاد بھائی کاشف محمود نے اپنی چکنی چپڑی باتوں سے خاتون کو اسے سہانے خواب دکھائے کہ خاتون نے بیٹے کی خاطر اپنے زیوارت اور جمع شدہ پونجی تقریبا 30 لاکھ دونوں فراڈیوں کو دے دی۔رقم لینے کے بعد آج کل جیسے روایتی وعدے شروع ہوگے اور اب اس بات کو دو سال گذر چکے ہیں اور نہ ہی خاتون کے خواب پورے ہوئے اور نہ ہی پیسے واپس ملے۔خاتون نے بتایا کہ جب بھی پیسے مانگے تو بدلے میں میرے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی ملی جس کے باعث وہ کافی خوفزدہ ہے اور بتایا کہ آواز اور دیگر میڈیا میں خبریں شائع ہونے اسے ایک حوصلہ ملا ہے کہ وہ بھی اپنے حق کیلئے آواز بلند کر سکے۔
آواز کی ٹیم نے جب مزید تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ عاطف بٹر بہت سی خواتین کو شادی اور جرمنی بلانے کے لالچ دیکر ان سے زیوارت اور پیسے لیکر بھاگ گیا۔اہل گوجرنوالہ والا نے بتایا کہ عاطف بٹر اور کاشف محمود لوگوں کو جرمنی لڑکیوں سے شادی کرانے کے بہانے پیسے لیتے ہیں اور تصویروں کے البم دکھا کر وقت کو ٹالتے رہتے ہیں۔جرمنی میں آباد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ عاطف بٹر خواتین کے دھندے میں بھی ملوث ہے جس کے باعث اسکی بیوی نے اس سے علیحدگی حاصل کرلی کیونکہ اس نے اسے اس مکروہ دھندے سے منع کیا مگر مختار عرف عاطف بٹر باز نہ آیا۔
ٹیم نے جب عاطف بٹر کے رشتہ داروں سے اس بارے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ انکا اکبر بٹر،عاطف بٹر اور کاشف محمود سے کوئی تعلق نہیں اور وہ آج سے دس سال قبل ہی انہیں خاندان سے نکال چکے ہیں کیونکہ یہ بہت گندے لوگ ہیں اور خاندان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چوہدری اکبر بٹر اور انکے بیٹے مختار عرف عاطف بٹر سے لاتعلقی کے بارے انہوں نے اخبارات میں اشہتارات بھی شائع کروائے تھے تاکہ لوگوں ایسے گندے اور بدنام لوگوں سے خبردار رہیں۔
لوگوں نےعالمی اخبار آن لائن کی ٹیم کو بتایا کہ عاطف بٹر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ جیسے گھناونے کاروبار میں ملوث ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY