گروپ ٹوئنٹی میں شامل ملکوں کا عالمی تجارتی نظام اور امیگریشن کے معاملات میں بہتری پر اتفاق ہوگیا ہے ، جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پیرس معاہدے کے نفاذ پر بھی انیس ممالک متفق ہیں، جبکہ امریکا اسکے نفاذ سے انکار کررہا ہے۔
سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق آیندہ سال جی 20 کا سربراہ اجلاس جاپان اور 2020 میں سعودی عرب میں ہوگا۔اجلاس میں جی 20 کاعالمی تجارت، امیگریشن میں بہتری پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
اجلاس کے دوران امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازع میں بھی کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں نے اس معاملے کو اگلے تین ماہ تک پس پشت ڈالنے کا عندیہ دیا ہے اس دوران بات چیت کے ذریعے معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اجلاس کے دوران امیگریشن مسئلے پر بھی کافی بحث و مباحثہ ہوا۔عالمی تجارتی معاہدے میں اصلاحات پربھی جی ٹوئنٹی ملکوں کے سربراہوں نے اتفاق کیا۔












