ویکسین کورس مکمل کرنے والے بغیر ماسک مل بیٹھ سکتے ہیں: سی ڈی سی

0
495

گائیڈ لائنز کے مطابق جن لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہے وہ ایک گھر میں جمع ہو سکتے ہیں جہاں کرونا لاحق ہونے کے کم خطرے کا سامنا کرنے والے افراد بھی موجود ہوں۔ یعنی وہ بزرگ جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے وہ اپنے صحت مند بچوں اور ان کی اولاد سے مل سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک —
امریکہ میں بیماریوں پر قابو پانے اور ان سے پیشگی بچاؤ کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) نے کرونا وائرس سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت ایسے امریکی جنہوں نے ویکسین کی خوراک مکمل کر لی ہے، وہ بغیر ماسک اور سماجی فاصلے کے اصول سے ہٹ کر کمرے کے اندر جمع ہو سکتے ہیں۔

مبصرین کے مطابق یہ ایسی ہدایات ہیں جن کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہے وہ ایک گھر میں بھی جمع ہو سکتے ہیں جہاں کرونا لاحق ہونے کے کم خطرے کا سامنا کرنے والے افراد بھی موجود ہوں۔ یعنی وہ بزرگ جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے وہ اپنے صحت مند بچوں اور ان کی اولاد سے مل سکتے ہیں۔

سی ڈی سی نے پیر کو یہ رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

جیسے جیسے بالغ افراد زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسین لگوا رہے ہیں۔ یہ سوال زور پکڑتا جارہا ہے کہ آیا ویکسی نیشن ان کو اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنے، سفر کرنے یا دیگر امور کی زیادہ آزادی فراہم کرتی ہے؟ سی ڈی سی کی گائیڈ لائنز انہی سوالات کے جواب فراہم کرتی ہیں۔

سی ڈی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روشل والینسکی نے کہا ہے کہ ہر روز جس قدر زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ہم بازی پلٹ رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY