قسمت مہربان ہو تو کسی بھی وقت انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے، ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جب ایک خاتون نے فروخت بند ہونے سے کچھ دیر پہلے لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس پر اسکا 21 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ خاتون نے بتایا انہوں نے ہفتہ کو آسٹریلوی وقت کے مطابق شام 7 بجے ٹکٹ خریدا تھا جب انکی فروخت بند ہونے میں صرف چند منٹ باقی تھے۔

خاتون نے بتایا جب وہ اُس رات اپنے بستر پر سونے گئیں تو انہوں نے سوچا انہیں اپنا ٹکٹ چیک کرنا چاہئے جو ایک وننگ ٹکٹ نکلا۔

خاتون نے بتایا انہوں نے پہلی بار اس طرح کی قرعہ اندازی میں شرکت کی ہے اور آج تک کوئی چیز نہیں جیتی، یہ واحد ٹکٹ تھا جو انہوں نے اپنی زندگی میں خریدا تھا، انہوں نے کہا وہ اب اس رقم سے اپنا گھر خریدیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY