جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران کا شکار ہونا کوئی حادثہ نہیں ہے، اتنی معاشی تباہی منصوبہ بندی کے تحت ہوتی ہے، ہمیں پرانی لکیریں مٹا کر نئے زاویے کے ساتھ مستقبل کو استوار کرنا ہوگا۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے زاویے کے ساتھ نئے مستقبل کو تراشنا ہوگا، پاکستان مسلمانوں کا ملک ضرور ہے، لیکن اسلامی ریاست کا روپ نہیں دھارا، ہم پر قربانی دینے والوں کا قرض ہے، مذہب کا نام لیا جاتا ہے تو دہشت گردی کو خود بخود جوڑ دیتے ہیں، انقلاب وطن کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY