چاند رات کلب میں ۔نصرت نسیم

0
2870

واہ کیا شاندار پروگرام ترتیب دیاہے کلب والوں نے کیسا پروگرام؟ نازی نےعالی کے قریب آکر بےتابی سے پوچھا چاند رات بھئی چاند رات کلب میں منائی جا رہی ہے فلم چوڑیاں فوڈز آئٹم میوزک ہلہ گلہ تمام فرینڈز جارہی ہیں تم چلوگی ہاں دل تو بہت چاہ رہا ہے مگر میں تو اپنی فرینڈز کےساتھ مال جانےکا پروگرام بنایا ہے نئے سٹائل کی کرتیاں آی ہیں کچھ شاپنگ، مہندی چوڑیاں کھانا پینا موج میلہ اتنے دن تورمضان کی وجہ سے کہیں نکلے ہی نہیں سنو میں نے تو ابوسےاجازت بھی ہے لی مگر امی کو منانے کامشکل مرحلہ باقی ہے عالی ‘تم میری مددکروگی نا

نہ بھئی نہ مجھے تو خود اپنے لئے اجازت لینی مشکل لگ رہی ہے

دوربیٹھےسیپارہ پرنظریں جمائے خود کو انجان ظاہرکیا اتنے میں دونوں میرے پاس آکر چاند رات پرجانے کی اجازت چاہنےلگیں چھوٹی نے میرے گلےمیں بازو حمائل کرتےہوے کندھے پر سر رکھ کر لاڈ سے کہا میری پیاری امی دیکھیں نا ہماری ساری دوستیں جارہی ہیں چاند رات منانے آپ

ہاں میری شہزادی میں نے اس کی بات کاٹ کر اسے پیار سے سمجھایا یہ چاند رات توآخری عشرہ کی تمام راتوں سےزیادہ قیمتی ہے یہ تو معلوم شب قدر ہے اللہ سبحان و تعالٰی سے دعائیں مانگنے عیدی مانگنے کی رات ہے امی دیکھیں ناسارا مہینہ کہیں نہیں گئے افطاری میں آپ کی مدد کی نماز قرآن مجید کی تلاوت تراویح ساری عبادات آپکے ساتھ ساتھ کرتے رہے
ہاں شاباش میرے بچوں ‘اس لئے توکہہ رہی ہوں کہ اللہ کے فضل و کرم سے سارامہینہ محنت کی ہے یہ رات اللہ سبحان و تعالٰی سے اجرت مانگنے، عیدی مانگنے کی رات ہےبھلا اللہ سبحان و تعالٰی سے زیادہ قدر دان اور سخی کون ہوسکتا ہے ‘یقینا کوئی نہیں

پھرایسے انمول خزانہ کوچھوڑ کر دنیا کی معمولی چیزوں کےپیچھے کیوں جائیں ہمارے پیارے نبی کریم نےفرمایا جس دن دل مر جائیں گے نہیں مرےگا اس آدمی کادل جس نے عید کی رات قیام کیاہوگا
ایک اور روایت میں ہےکہ عیدین کی راتوں میں جاگنےاور عبادت کرنے والے پرجنت واجب ہے پھر شیطان تو اسی تاک میں رہتا ہےکہ کس طرح، طرح طرح کے جال بچھا کر ہماری نیکیاں ضائع کروا دے سارامہینہ عبادت اور اب کلب اور مال میں خرافات وغیرہ وغیرہ

بڑی بیٹی کےچہرے پر بات سمجھنے اورماننے کااطمینان نظر آیا توچھوٹی کے چہرے پر کش مکش اور آنسوؤں کی نمی دکھائی دی
روایت پسند والدین اور مغرب زدہ معاشرے کے دو پاٹوں کے درمیان پسی ہوئی نسل میں دروازہ بند کر کے باہر آگئی اس یقین و اعتماد کے ساتھ کہ وہ بہرحال بات مانیں گی
غالب کاشعرکانوں میں گونجنے لگا

ایماں مجھے روکے ہے توکھیچے ہے مجھے کفر
کعبہ میرے پیچھے ہے کلیسا میرے آگے

نصرت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY