پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ پاکستان کے کچھ رہنماؤں کا بانی سے رابطہ ہے ، لندن سے پالیسی نہ آتی تو اچھی مفاہمت ہو جاتی
دنیا نیوز کے پروگرام سوال عوام کا میں ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال باریک کام والا نہیں دھماکے کرنے والا ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام سوال عوام کا میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی پالیسی لندن سے آئی ، اگر ایسا نہ ہوتا تو بہت اچھا ہوتا
انیس قائم خانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ متحدہ نے اپنے بانی قائد سے رابطہ بالکل منقطع کر دیا ہے ، آج بھی جماعت کے کچھ رہنمائوں نے قائد متحدہ سے رابطہ رکھا ہوا ہے












