حزب اللہ سے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، گزشتہ روز کے حملوں میں 20 افراد جاں بحق

0
843

حزب اللہ سے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 20 جون کے حملوں میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں حملے روکنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا۔

اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان پر حملے اور ایران نے جواب میں آبنائے ہرمز بند کردی۔ ایرانی خاتم الانبیاء بریگیڈ نے کہا آبنائے ہرمز کو امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا، یہ پہلا قدم ہے ، جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات کریں گے۔

ادھر ترجمان امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا وہاں بحری نقل و حرکت جاری ہے، امریکی افواج نگرانی کر رہی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY