حکام نے نگران وزیراعظم کی ہدایات پر چینی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے رات چینی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایات پر کیا گیا ہے جس میں ایف سی بلوچستان نارتھ نے چینی افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔












