افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی۔

افغان حکام نے اس واقعے میں اب تک 43 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق سرکاری کمپاؤنڈ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے ک افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آورمارے گئے، جبکہ ایک حملہ آور حملے کے آغاز میں کاربم دھماکے میں مارا گیا تھا اس طرح واقعے میں 4حملہ آور ہلاک ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY