، پراسیکیوٹر جنوبی کوریا کے دفتر استغاثہ نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خاتون صدر پارک گُون ہَے کرپشن اسکینڈل میں شریک ہیں۔ اس دفتر نے آج اتوار کے روز صدر کی قریبی دوست چوئی سُون اِل اور ایک دوسرے صدارتی مشیر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی فردجرم عائد کر دی ہے۔
ان پر الزام ہے کہ ان دونوں افراد نے بعض مالی کمپنیوں کو مجبور کیا کہ وہ ایک خیراتی فاؤنڈیشن کے لیے چندہ مہیا کریں۔ فاؤنڈیشن کو ہونے والا مالی فائدہ ہی کرپشن اسکینڈل کی جڑ تصور کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریائی اپوزیشن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگر صدر خود سے مستعفی نہ ہوئیں تو اُن کے مواخذے کی قرارداد جمع کرائی جا سکتی ہے۔












