جنوبی افغان صوبے ہلمند میں قائم پولیس چیک پوسٹوں پر کیے گئے طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم گیارہ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملوں کو اب پسپا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ جوابی کارروائیوں میں طالبان کے کئی جنگجُوؤں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اُدھر ایک اور جنوبی صوبے قندھار میں کیے گئے خود کش حملے میں ایک افغان عورت ماری گئی ہے۔ خودکش حملے کا نشانہ غیرملکی فوجیوں کا ایک قافلہ تھا۔ پولیس کے مطابق ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ اس حملے میں کسی غیر ملکی فوجی کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY