ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں مزید 4 ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا، امریکی اہلکار افغان اہلکاروں کی تربیت، داعش اور طالبان کے خلاف آپریشن کا حصہ ہوں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پنٹاگون افغانستان میں اپنے مزید 4 ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کا اعلان آئندہ ہفتے تک متوقع ہے۔
اضافی امریکی اہلکار افغان فورسز کی تربیت کریں گے،جبکہ دیگرامریکی فوجی اہلکاروں کو طالبان اور داعش کے خلاف انسداد دہشت گری کے آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔











