ایک ایرانی عدالتی عہدیدار کے مطابق ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں شامل ایک یورپی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تفصیلات بتائے بغیر اس عہدیدار نے بتایا کہ اس یورپی شہری کو ملک کے مغربی علاقے بروجرد سے حراست میں لیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بروجرد قصبے کے دفتر برائے انصاف کے سربراہ حامی زادہ عبدالحسینی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ یورپی شہری یورپی خفیہ اداروں کا تربیت یافتہ تھا اور مظاہرین کی قیادت کر رہا تھا۔












