امریکا نے جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحی برادری پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان میں گرجا گھروں کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا پرامن آزادی اظہار اور ہر ایک کے لیے مذہب اور عقیدے کی آزادی کے حق کی بات کرتا ہے، پاکستانی حکام واقعہ کی مکمل تحقیقات کریں، تشدد میں ملوث تمام فریق پُر امن رہیں۔












