گزشتہ دنوں سارسل میں سینئر صحافی و سابق صدر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن اور معروف نعت خواں حافظ معظم پر چند افغانیوں کی طرف سے حملے کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا ایک اجلاس ہؤا ۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہؤا۔ چوہدری شاہد فاروق نے فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کی طرف سے بتایا کہ افغانیوں کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی صحافی اور ان کے ساتھی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایسے واقعات کے سدوباب کے لئے اقدامات کے حوالے سے یہ اجلاس بلایا گیا ہے مقامی فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ موسیو فرانسوا پوپینی نے اپنے خطاب میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کیس کی پیشرفت کے حوالے سے کمیونٹی کو آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ایک پرامن کمیونٹی ہے اور مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
ممبر پارلیمنٹ فرانسوا پوپینی نے کمیونٹی کے سوالات کے جواب بھی دئے۔ اجلاس سے مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکریٹری یوسف خان ، ق لیگ کے صدر چوہدری منیر وڑائچ ، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھل ، تحریک انصاف فرانس کے صدر چوہدری ذوالفقار جتالہ ، منہاج القرآن کے صدر چوہدری اعظم ، انجمن فلاح دارین فرانس کے صدر شیخ غلام حسین ، آل پارٹیز کشمیر فورم کے عبدالقدیر ، بزنس کمیونٹی کے سردار ظہور اقبال ، انٹرنیشنل پیس فورم کے راجہ اشفاق احمد ، پوٹھوہار ایسوسی ایشن کے ابرار کیانی اور کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے اس اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ یہ حملہ پوری پاکستانی کمیونٹی پر حملہ کے مترادف ہے۔ اور کسی بھی طرح کے بزدلانہ اقدامات سے محب وطن پاکستانیوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی اور سفارتخانہ پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ کمیونٹی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس حملے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔ اور کمیونٹی کے کسی بھی فرد کے خلاف اس طرح کے اقدامات کے سدباب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
اجلاس کے شرکاء نے فرانسیسی پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ اس اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکتبہ فکر کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کے نمائندوں کے اس مشترکہ اجلاس کا انعقاد فرانس پاکستان ایسوسی ایشن نے کیا قبل ازیں چوہدری نواز اورنگزیب ، چوہدری نوید پکھووال ، چوہدری محمد اشفاق سندھو ، چوہدری جاوید اقبال امرہ ، چوہدری محمد رفیق مغلی وال ، میاں ساجد گورسی جھنڈے والی ، چوہدری سجاد نمبردار مہنہ ، چوہدری رفاق ڈھل ، چوہدری رخسار احمد دِلو شریف ، چوہدری مختار اورنگزیب ، سید عبدالرحیم سیالکوٹ ، چوہدری شاہد فاروق لنگڑیال ، چوہدری اظہر ٹبی ، چوہدری اخلاق احمد ، چوہدری محمد اسد نصیرہ ، میاں طارق خونن ، چوہدری آصف شیر ، چوہدری اسرار اورنگزیب ، چوہدری افضال بجاڑ ، چوہدری یوسف گولین نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔













