مٹی سے بنائے گئے مجسمے پرتگال میں شائقین کی توجہ کا مرکز

0
2358

ڈھیروں ٹن مٹی سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے آج کل پرتگال میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے 16 ویں سالانہ فیسٹیول فائسا 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔

پرتگال کے جنوبی علاقے الگرو میں یہ میلہ ہر سال منایا جاتا ہے جہاں درجنوں ماہر آرٹسٹ کئی ماہ کی کڑی محنت کے بعد تیار کردہ مٹی کے قدِ آدم مجسموں کی نمائش کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول میں 45 ہزار ٹن مٹی کی مدد سے مختلف ادوار میں موسیقی کے شعبے سے وابستہ نامور شخصیات اور موسیقی کے آلات سمیت کم و بیش 100 شاہکار تخلیق کئے گئے ہیں۔ 15 ہزار سکوائر میٹر رقبے پر پھیلے مٹی سے مجسمہ سازی کا یہ میلہ مارچ کے مہینے سے لے کر اکتوبر تک جاری رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY