دل سے بلال مانگو خالق سے اب دعا یہ

0
1312

میں جانتا ھوں رتبہ نعلین مرتضی کا
سو لب پہ ھے ترانه نعلین مرتضی کا

جنت میں داخلے کی جلدی نہیں ھے مجھ کو
پہلے میں لوں گا بوسہ نعلینِ مرتضٰی کا

محشر کے دن موا لی، فضل خدا کی خاطر
لکھ لائے ہیں قصیدہ نعلین مرتضی کا

خم کا پیام جن کو بھولا نہیں ہے اب تک
وہ جانتے ہیں رتبہ نعلینِ مرتضٰی کا

دنیا کا ھر سکندر پھر ناز کرتا مجھ پر
جو باندھتا میں تسمہ نعلین مرتضی کا

صد شکر میں ازل سے ھوں قائل ولایت
ملتا ھے مجھ کو صدقہ نعلین مرتضی کا

ارض حرم سے کیوں نہ هو عشق مومنوں کو
چوما ہے اس نے تلوا نعلین مرتضی کا

دل سے بلال مانگو خالق سے اب دعا یہ
هو خواب میں نظارہ نعلین مرتضی کا

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY