اظہر علی پنک بال پر سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین

0
1175

اظہر علی ڈے نائٹ کرکٹ ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرکے پنک بال پر سنچری بنانے والے پہلےپاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں،دبئی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اظہر علی 184گیندوں پر10چوکوں کی مدد سے100رنز پر نا قابل شکست ہیں۔

دوسری جانب سمیع اسلم بھی84رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور اب تک دونوں بیٹسمینوں کے درمیان198رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔پاکستان کے دونوں اوپنرز نے پاکستان کے400ویں ٹیسٹ اورپہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کو اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت یاد گار بنا دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY