نواۓ بزم صفا ہے مرے حسین کا نام
قلندروں کی صداہے مرے حسین کا نام

حسن کا نام مروت کا استعارہ ہے
دلیل صبر و رضا ہے مرے حسین کا نام

علی کا نام ولایت کا اسم اعظم ہے
نصاب عشق خدا ہے مرے حسین کا نام

ملوکیت کی وکالت جو آج کرتے ہیں
انہیں بتاوں میں کیا ہے مرے حسین کا نام

ہے اسم سیدہ زھرہ حیات شرم و حیا
بیان جود و سخا ہے مرے حسین کا نام

انہی کو عشق محمد کا فیض ملتا ہے
وہ جن دلوں میں بسا ہے مرے حسین کا نام

ہے اسم عابد مظطر فخر عبادت کا
طہارتوں کی بقا ہے مرے حسین کا نام

شرف ہے شہر مدینہ کا نام احمد سے
وقار_کرب و بلا ہے میرے حسین کا نام

بلال اسم محمد ہے انبیا کی نوا
ہر اک ولی کی صدا ہے مرے حسین کا نام

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY