عاصمہ حامد پنجاب کی پہلی خاتون ایڈوکیٹ جنرل

0
996

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر ایک خاتون کا تقرر عمل میں آیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے عاصمہ حامد کی تقرری کے بعد گزشتہ روز انہوں نے باضابطہ طور پر پہلی خاتون ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سبھال لیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے کانسٹیٹیوشنل لا ء میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والی عاصمہ حامد اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں کامیابی سے ریاست کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

عاصمہ حامد کے لیے ایڈووکیٹ جنرل کا دفتر بھی نیا نہیں۔ جنوری سنہ 2014 میں انھیں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور ایک برس بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا تھاـ اس دوران وہ دو مواقع پر قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل بھی رہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ عاصمہ حامد سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کی صاحبزادی اور سابق وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد کی بھتیجی بھی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY