امریکہ، کینیڈا، برطانیہ کا جی20 اجلاس میں روس کی شرکت پر واک آوٹ

0
1741

بدھ کوجی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ کے واشنگٹن میں ہونے والے ایک اجلاس میں روس کو شرکت کی اجازت دینے کے خلاف احتجاج کے طور پر امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کے سینئر رہنما واک آؤٹ کر گئے۔

امریکہ اور جی20 کے دیگر ممبران نےاجلاس کی صدارت کرنے والے ملک انڈونیشیا سے مطالبہ کیا تھا کہ روس کو یوکرین پر حملہ کرنے پر اجلاس میں شرکت سے روکے۔

وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کو اجلاس میں شرکت کی اجازت یوکرین میں جنگ سے نمٹنے کے معاملے پر جی20 گروپ کے اندر تقسیم کو نمایاں کرتی ہے۔

اگرچہ یوکرین اس گروپ کا رکن نہیں ہے،اس کے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ سیشن کے آغاز میں یوکرینی وزیر خارجہ ڈی مٹرو کولیبا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوکرین امن مذاکرات کے حصے کے طور پر اپنا علاقہ روس کو نہیں دے گا۔ کلیبا اور یوکرینی وزیر خزانہسرحی مارچینکو دونوں واک آؤٹ میں شامل ہوئے۔

اپنے تبصرے میں، روس کے وزیر خزانہ انٹن سلوانوف نے رکن ممالک کے درمیان بات چیت کو سیاسی رنگ دینے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جی20 گروپ میں شامل بڑے ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان اور کینیڈا نے یوکرین میں روسی اقدامات کی پر زور مذمت کی ہے اور ماسکو پر سخت اقتصادی پابندیوں کے نفاذ میں بھرپور حصہ لیا ہے۔

لیکن دوسری طرف گروپ میں شامل بہت سے دوسرے ممالک نے ایسا نہیں کیا۔ ان ممالک میں چین، انڈونیشیا، بھارت اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY