جےآئی ٹی نے زرداری، فریال تالپور کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا ذمہ دار قرار دیدیا

0
705

جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں جےآئی ٹی کی رپورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپو کے اثاثوں کا تفصیل سے ذکر موجود ہے۔

رپورٹ میں چار جعلی بینک اکاؤنٹس سے فریال تالپور کے دستخطوں سے لین دین کا ذکر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور زرداری گروپ اینڈ کمپنی کے مالی امور کو بھی دیکھتی رہی ہیں۔

رپورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے ہمراہ مظفر ٹپی کے متنازع کردار،نجی بینک کے سربراہ اور یو اے ای کے شہری ناصر عبد اللہ لوتھا کا بھی ذکر موجود ہے۔

رپورٹ کے ساتھ 8 ہزار کے قریب دستاویزات پانچ بیگز میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY