آزاد امیدواروں کی جانب سے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا سلسہ جاری ہے، پہلے این اے 54 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب راجہ خرم نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، راجہ خرم این اے 48 سے جیت کے بعد اب مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں ۔

این اے 54 ٹیکسلا سے کامیاب آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل نے اپنی نشست ن لیگ کے نام کردی، کہا یہ نشست آج اور آئندہ بھی میاں نواز شریف کی ہے، یہ نشست پارٹی قیادت کو بطور تحفہ پیش کرتا ہوں، کارکنوں کی محنت سے ہمیں فتح ملی۔

این اے 54 ٹیکسیلا سے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل نے اپنی نشست مسلم لی ن کے نام کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نشست پارٹی قیادت کو بطور تحفہ پیش کرتا ہوں، یہ نشست آج اور آئندہ بھی میاں نواز شریف کی ہے، پارٹی قیادت اور این اے 54 ٹیکسلا سمیت تمام لیگی کارکنوں کو مبارک ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY