
حافظ آباد میں پی پی 70 پر تحریک لبیک کے امیدوار سید وسیم کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،نتیجے میں سید وسیم ساتھیوں سمیت محفوظ رہےجبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق سید محمد وسیم انتخابی مہم کے لیے اپنے ساتھیوں سمیت کار میں جارہے تھے کہ جگانوالہ کے مقام پر ملزم نے فائرنگ کردی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ میں محمد وسیم اور اُن کے ساتھی محفوظ رہےجبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہےتاہم ملزم کا کہنا ہے کہ وہ سیکورٹی گارڈ ہے اور گولی اتفاقیہ چلی گئی تھی۔












