ایتھوپیا: وزیراعظم کی ریلی میں دھماکا، اسی سے زائد زخمی

0
608

افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس آبابا میں وزیراعظم ابئی احمد کی ریلی میں ایک گرینیڈ حملے کی وجہ سے بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں تراسی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں اس ریلی میں ہونے والے ایک دھماکے میں کئی افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا تھا۔ منتظمین کے مطابق دستی بم کے حملے کا نشانہ وزیراعظم تھے۔ وزیراعظم احمد نے بھی اس ریلی میں دھماکے کی تصدیق کی تھی۔

ادیس آبابا میں منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہو کر اپنے اصلاحات پسند وزیراعظم کو اپنی حمایت کا یقین دلانا چاہتے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY