لاہورمیں خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شاہد نذیر،محمد سہیل، محمد سلیم اور گلزار علی کی نماز جنازہ پولیس لائن قلعہ گوجرسنگھ میں ادا کر دی گئی ۔ جس کےبعدشہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔
نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیر اعلی ٰ عثمان بزدار ، وزیر قانون بشارت راجہ ،آئی جی عارف نواز ، پولیس ملازمین، شہدا کے ورثاء اورشہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔












