زیڈ اے بھٹو کے حسیں خواب کی دیکھو تعبیر
گونج اٹھی ہے فضاءوں میں صدائے تکبیر
نصرت ِ رب پہ ہوا اور بھی راسخ ایماں
کوہ ِ تکبیر میں جب طور کی دیکھی تنویر
ایسے حالات میں ملت کے تحفظ کے لئے
ہم نے ایٹم کی توانائیاں کی ہیں تسخیر
عاجز و مفلس و مجبور تھے، پھر بھی ہم نے
عزم و ایقان سے امکاں کو کیا ہے زنجیر
سن کے فریاد مسلمانوں کی رب ہی جانے
اونگنے لگتاہے کیوں جاگتی قوموں کا ضمیر
وہ یہودی ہوں کہ ملحد ہوں ،مسیحی کہ ہنود
سب کی کوشش ہے کہ ہو اہل ِ حرم کی تحقیر
ساتویں ایٹمی طاقت کی حکایت سُن کر
ایسا لگتا ہے کہ اقبال کا شاہیں ہے قدیر
ہم نہ خود حق سے اگر بھٹکے تو انشا اللہ
تا قیامت جبل النور رہے گا شب گیر
اقبال کا شاہین ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر
نظم نگار: سید فخرالدین بلے













