میر ظفراللہ خان جمالی، قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

0
1670

سابق وزیراعظم پاکستان اور لیگی رہنما میر ظفراللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران میر ظفراللہ جمالی نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ایک بار پھر بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا، دل کرتا ہے کہ بجٹ کارروائی روک دوں مگر ایسا نہیں کرسکتا، اسلئے آج قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جناب اسپیکر اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا، اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے ، مگر آپ نے کسی کو سزا نہیں دی۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب چیئرمین کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تعینات کیا،اگر حکومت چیئرمین نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر استعفی دیں

اس سے قبل میر ظفر اللہ جمالی نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جرآت ہے تو آئین توڑنے والوں کو پھانسی لگاؤ

SHARE

LEAVE A REPLY