زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں بدھ کے دن ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص مارا گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے حامیوں کے مظاہرے اس وقت پرتشدد ہو گئے، جب ان کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کی خاطر ملکی فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ صدر نے اپیل کی ہے کہ تشدد سے باز رہا جائے۔ زمبابوے میں پیر کو ہوئے الیکشن کے جزوی نتائج میں حکمران زانو پی ایف کی برتری کی خبروں کے بعد اپوزیشن کے حامیوں نے مظاہرے شروع کیے تھے۔ ان مظاہرین کے مطابق اس انتخابی عمل میں دھاندلی کی گئی ہے۔












