عالمی عدالت سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں فتح ملےگی

0
673

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی عدالت سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے میں انصاف ملنے کی امید ظاہر کردی۔

ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ملک میں گزشتہ ساڑے 4 برس میں کوئی وزیرخارجہ نہیں تھا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر کئی امور مسائل کی شکل اختیار کر گئے‘۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کلبھوشن کیس میں ہمیں بین الاقوامی عدالت میں فتح ملے گی، ہمارے پاس کلبھوشن کےخلاف ٹھوس ثبوت ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی عدالت میں اپنا مؤقف مؤثرطورپرپیش کریں گے۔

وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ ’عالمی برادری افغانستان میں امن کی خواہاں ہے‘

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلی کابینہ کےاجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کیے اور ان کی رہنمائی میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

عید الاضحیٰ کے دوسرے دن اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نےخطاب میں عام آدمی کےجذبات کی ترجمانی کی اور بہتر مستقبل کے لیے کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے جس کے لیے قوم کو تیار رہنا چاہیے‘۔

اسلامی سربراہ تنظیم (او آئی سی) کو مزید مؤثربنانے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم بھی ایک اہم فورم ہے اور اسے مزید مؤثر بنایاجانا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ توہین آمیزخاکوں کا معاملہ اس اہم فورم میں اٹھایا جانا چاہیے اور او آئی سی کو اس بارے میں عالمی برادری کو اپنی تشویش سے آگاہ کرناچاہیے۔

کلبھوشن کی گرفتاری
بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔

‘را’ ایجنٹ کی گرفتاری کے چند روز بعد اس کی ویڈیو بھی سامنے لائی گئی تھی، جس میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ اسے 2013 میں خفیہ ایجنسی ‘را’ میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔

کلبوشھن نے یہ بھی کہا تھا کہ 2004 اور 2005 میں اس نے کراچی کے کئی دورے کیے، جن کا مقصد ‘را’ کے لیے کچھ بنیادی ٹاسک سرانجام دینا تھا جب کہ 2016 میں وہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا۔

ویڈیو میں کلبوشھن نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا تھا۔

اہنے اعترافی بیان میں کلبھوشن یادیو نے یہ بھی کہا تھا کہ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی متعدد کارروائیوں کے پیچھے ‘را’ کا ہاتھ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY