صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز

0
712

صدر پاکستان کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیےکاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہوگئی ، سندھ ہائیکورٹ نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کیے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے خواہش مند افراد رجسٹرارآفس سے نامزدگی فارم وصول کرسکتے ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے پہلا نامزدگی فارم حیدر آباد کے رہائشی غیور محمد نے حاصل کرلیا، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ27 اگست ہے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان کے لیے انتخابات 4 ستمبر کو ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY