محمد رفیع کا اساتذہ کی عدالت میں پیشی سے کوئی لینا دینا نہیں

0
656

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو ہتھکڑی لگانے کے ایشو پر نیب کی جانب سے معطل ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیع کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رفیع کا اساتذہ کی عدالت میں پیشی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ لیکن افسران بالا کو بچانے کے لئے انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

افسر کے قریبی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معطل ایڈیشنل ڈائریکٹر نے اساتذہ کو ہتھکڑی لگانے کا حکم دیا اور نہ ہی وہ ان کے ساتھ عدالت گئے۔ ملزمان کی عدالت میں پیشی کا ذمہ دار نیب کا انٹیلی جنس سیل اور علاقہ ایس ایچ او ہوتا ہے۔جبکہ پروٹوکول اسکورٹ تفتیشی افسر کے ساتھ عدالت جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد رفیع جو کیس آفیسر تھے، ان کا بہترین افسران میں شمار ہوتا ہے۔ انہیں تین بار صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY