برطانیہ اور آئس لینڈ کے مابین بھی اس بارے میں اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ میں آئس لینڈ اور آئس لینڈ میں برطانیہ کے شہریوں کو وہاں قیام کا حق حاصل رہے گا۔
اس اتفاق رائے کا اطلاق دونوں ممالک کے ان شہریوں پر ہو گا، جو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے قبل برطانیہ یا آئس لینڈ میں پہلے ہی آباد ہیں۔ برطانیہ اگلے برس مارچ کے آخر تک یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ منگل کے روز اسی طرح کا ایک اتفاق رائے برطانیہ اور ناروے کے درمیان بھی ہو گیا تھا۔











