برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم ٹریزا مَے اگلے ہفتے کے دوران پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کر سکتی ہیں۔ اس قرارداد کے حق میں وزیراعظم کی اپنی سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے اڑتالیس اراکین سرگرم ہیں اور وہ تحریک عدم اعتماد اگلے دو روز میں پارلیمانی چیمبر میں جمع کرانے کی کوشش میں ہیں۔

ٹیلیگراف کے سینیئر صحافی کرسٹوفر ہوپ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری منگل بیس نومبر کو ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب حکمران سیاسی جماعت کے اراکین بریگزٹ ڈیل کی مخالفت میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY