تصویریں چپ رہتی ہیں،کنیز نور علی

0
1389

تصویریں چپ رہتی ہیں ۔۔
یہ سارابھید نہیں کھولتیں

یہ آنسوؤں کی سچائی کو
ہنسی کے جھوٹ سے ڈھک دیتی ہیں۔۔
یہ کہتی ہیں کہ ہم خوش ہیں
یہ نہیں بتلاتیں کہ
تنہائی میں گرنے والے آنسو
کتنے گاڑھے تھے
یہ نہیں بتلاتیں کہ
گروپ فوٹو میں موجود سب وجود
در حقیقت کتنے تنہا ہیں ۔۔۔
اور اپنی اس تنہائی سے کتنے غمزدہ ہیں
یہ چپ رہتی ہیں ۔۔۔

غم کے لیے کوئی فوٹو ویڈیو نہیں
یہ سب خوشیوں کے چونچلے ہیں
غم ایک خالص جزبہ ہے
جو مصنوعی پن میں نہیں ڈھلتا۔۔۔

کنیزنور علی

SHARE

LEAVE A REPLY