امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

0
778

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے دورے کے دوران آج پیر کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں خاص طور پر یمن میں جاری جنگی کارروائیوں میں کمی لانے کو ترجیح دی گئی۔ پومپیو گزشتہ شام قطر سے سعودی عرب پہنچے تھے۔

وہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے نو ملکوں کے دورے پر ہیں۔ اتوار کی شام امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے علاوہ شام، افغانستان، یمن اور لیبیا کے معاملات پر بھی گفتگو کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY