سول سوسائٹی کے نئے اٹلس کے مطابق دنیا میں ہر چوتھے شخص کو آزادانہ حقوق حاصل نہیں ہیں۔ ’بریڈ فار دی ورلڈ‘ اور بین الاقوامی نیٹ ورک ’سویکوس‘ کے ایک جائزہ کے مطابق دنیا کے تیئس ممالک میں تقریباً دو ارب انسانوں کو احتجاج اور تنقید کا حق حاصل نہیں۔
اس جائزے میں واضح کیا گیا ہے صرف 282 ملین افراد یا عالمی آبادی کے صرف چار فیصد کو غیر محدود آزادی حاصل ہے۔ یہ لوگ احتجاج کے لیے اکٹھے ہو سکتے ہیں اور اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ ان ممالک میں مثال کے طور پر جرمنی، کینیڈا اور یوروگوئے بھی شامل ہیں۔












