ترک صدر رجب طیب ایردوآن شامی تنازعے پر ستائیس اکتوبر کو ایک چہار فریقی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ اس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی شرکت کریں گے۔
ترک صدر کے ترجمان کے مطابق اس کانفرنس میں شامی تنازعے کے دیرپا حل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ترک صدر اس طرح کی ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد رواں برس ستمبر میں چاہتے تھے اور بعض وجوہات کی بنا پر اُسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔












