گورنر بلوچستان کا عہدہ تین ہفتے سے زائد عرصہ سے خالی ہے، کسی کی تقرری نہیں کی جاسکی۔
گورنربلوچستان کاعہدہ 7 ستمبرکو محمدخان اچکزئی کےمستعفی ہونے سے خالی ہوا تھا، 7ستمبر کےبعد گورنر بلوچستان کے عہدے پر کسی کی تقرری نہیں کی جاسکی۔
عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو قائم مقام گورنر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ابتدائی طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کو گورنرتعینات کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا، تاہم ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےنیب میں کیس سامنے آنے کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔
دوسری جانب گورنر بلوچستان کے لئےمختلف نام اورقیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔












