نواز شریف کیخلاف نیا کیس نیب کو بھجوادیا

0
27

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر ایک اور مقدمہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا نیا کیس نیب کو بھجوادیا، اُن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بھی بن رہاہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاداکبر نےمعاون خصوصی افتخاردرانی کےہمراہ نیوزکانفرنس میں بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک نیا کیس بنانے کےلیےثبوت نیب کوبھجوادیے، لندن میں نوازشریف کی اہلیہ کے نام فلیٹ ظاہر نہ کرنے پر بھی نیب کیس بنارہاہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف بھی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام پر نیب تحقیقات کررہاہے، اس معاملے میں ان کے محکمےکی مدد کی ضرورت ہوئی توکریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون افتخار درانی کاکہناتھا کہ فوری طور پر کسی وزیرکوہٹانے کی خبریں بےبنیاد ہیں ،وزیراعظم وزراء کی کارکردگی جانچیں گے، ضرورت پڑی تو وزراء کو تبدیل کرسکتےہیں، 100 روزہ پلان کے تحت غربت کےخاتمے کا ادارہ بنانے کافیصلہ کیا ہے جس کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق حسن ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY