وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مزید 2 ارب ڈالر دے دیئے ہیں، یواےای نے بھی ایک ارب ڈالر دیئے ہیں، آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کر دی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور انتہائی ایماندر اور ملنسار انسان تھے، ہم نے موجودہ حالات کے پیش نظر کابینہ ارکان کی تنخواہ سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالشکور نے مجھے کہا میرا گزارا اس تنخواہ کے بغیر نہیں، گزشتہ سال حج کے بہترین انتظامات ہوئے اسکا سہرا مفتی عبدالشکور کے سر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، سعودی عرب نے مہربانی سے دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں، یو اے ای نے بھی ہمیں ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی یہ بھی شرط پوری ہو گئی، اس کے باوجود زرمبادلہ کی صورتحال بہت نازک ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY