آئینی اور سیاسی معاملات پر مشاورت: اتحادی جماعتوں کے اراکین آج اسلام آباد طلب

0
967

حکومت نے اہم آئینی اور سیاسی معاملات پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو آج اسلام آباد طلب کر لیا۔

اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ چند روز میں ہونیوالی اہم قانون سازی کے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مشروط تعاون کا سگنل دے دیا، حکومت کی قانونی ٹیم آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کر رہی ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ آج ایوان صدر میں طلب کر لیے گئے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج رات 8 بجے ہو گا۔

یاد رہے کہ دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں دنیا نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد عدیل وڑائچ نے خبر بریک کی تھی کہ دو تہائی اکثریت کے نمبر پورے ہونے پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو اسلام آباد بلایا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY