او آئی سی , پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت

0
666

او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

جدہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کو سراہا گیا۔

اجلاس میں امن اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے جبکہ کہا گیا کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن اور سیکورٹی کے خلاف خطرہ ہے۔

اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل سے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے رابطے کی سفارش کی گئی ہے اور خطے میں فوری طور پر کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔

اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY