روس اور سعودی عرب توانائی کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ ماسکو میں کریملن کی طرف سے منگل کوبتایا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان نے آپس میں ٹیلی فون پر گفتگو میں اتفاق کیا کہ تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی خاطر مل کر کام کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔












