بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمان نے 149ووٹوں سے مسترد کر دیا

0
767

برطانیہ بریگزٹ کے حوالے سے مزید مشکل میں گرفتار ہو رہا ہے جب منگل کی شب پارلیمان نے ایک سو انچاس ووٹوں سے بریگزٹ ڈیل کو مسترد کر دیا

ایوان کے دو سو بیالیس ارکان نے حق میں جبکہ تین سو اکیانوے نے مخالفت میں ووٹ دیا جس سے یورپی یونین سے نکلنے کی ڈیل مسترد ہو گئی

حکمران کنزرویٹو پارٹی کے79   ارکان نے مخالفت میں ووٹ دی

برطانوی میڈیا نے پیش گوئی کردی تھی کہ تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے کو جنوری میں 230 ووٹوں سے ناکامی ہوئی تھی، لہذا اس بار بھی تھریسامے کو تقریباً اتنے ہی ووٹوں سے شکست ہوسکتی ہے۔

ڈیل مسترد ہونے پر برطانوی وزیراعظم نے تھریسامے نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں کل نوبریگزٹ ڈیل پیش ہوگی، ڈیل مسترد ہونے پر آرٹیکل 50 کی توسیع پر جمعرات کو ووٹنگ کا سلسلہ ہوگا۔

بریگزٹ کے تحت برطانیہ کو 29مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونا ہے، جبکہ تھریسا مے کی جانب سے یورپی رہنماؤں سے مسلسل رابطوں کے باوجود ڈیل کو بچانے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر 2018 میں وزیر اعظم تھریسامے اور یورپی یونین کے سربراہوں کے درمیان بریگزٹ معاہدے پر اتفاق ہوا تھا لیکن ایم پیز نے 230 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے معاہدے کو مسترد کردیا تھا۔

دریں اثنا ء کچھ روز قبل برطانیہ کے سابق چانسلر اوسبورن نے کہا تھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کو ملتوی کرنا ہی اس وقت سب سے بہتر آپشن ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کو اس خطرناک صورتحال کی جانب نہ لے کر جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY