الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو خود خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل خط وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے لکھا تھا، جس پر اپوزیشن کی طرف سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے اعتراضات کے بعد وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خود خط لکھا ہے جس میں پہلے والے خط کے نام دوبارہ تجویز کیے گئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر چیمبر نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان کا شہبازشریف کے نام خط ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔













